کراچی ،پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا

منگل 21 مارچ 2017 19:19

کراچی ،پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8غیر ملکیوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔منگل کی صبح رضویہ پولیس نی2مختلف کارروائیاں کرتے ہوئی8غیر ملکیوں کوگرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے اور ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر بلدیہ پولیس نے ریذیڈنس ایکٹ کے تحت2افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ گلبرگ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکی3ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر سائٹ بی کے علاقے نیشنل مصالحہ اسٹریٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم سعیدصدیقی ولد محمد وسیم صدیقی کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ دیکھا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :