قصور پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن،17مشتبہ افراد سمیت 33ملزمان گرفتار، منشیات ،اسلحہ برآمد

منگل 21 مارچ 2017 19:19

قصور پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن،17مشتبہ افراد سمیت 33ملزمان گرفتار، ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت قصور پولیس کا ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشن،17مشتبہ افراد سمیت 33ملزمان گرفتار ،مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری،13ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات جبکہ تین ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کے سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں شہر قصور میں ریلوے روڈ،کرشنا نگر،رڈا گجراںاورمصطفی آباد،کوٹرادھاکشن ،کنگن پوراورپھولنگر میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا ۔

سرچ آپریشن میں مقامی پولیس ،سی آئی اے سٹاف،پولیس لائن کی نفری ،ایلیٹ کی ٹیموں کے علاوہ لیڈی پولیس پر مشتمل نفری نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 310کے قریب گھروںاور 70دکانوں کو چیک کیا گیااوربائیو میٹرک ڈیوائس سے ویری فیکیشن کی گئی۔

(جاری ہے)

سر چ آپریشن کے دوران17مشتبہ افرادجن کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے کو حراست میں لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے،تین ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل برآمد ہوئے، اسی طرح سرچ آپریشن کے دوران 13منشیات فروشوں کوبھی گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی10کلوگرام چرس اور 280لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :