وائی ٹرائب نے پاکستان میں پہلی بار 4.5جی سروس متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

جون 2017 تک ملک کے پانچ شہروں میں متعارف کروائی جائیگی‘میڈیا رپورٹس

منگل 21 مارچ 2017 19:02

وائی ٹرائب نے پاکستان میں پہلی بار 4.5جی سروس متعارف کروانے کا اعلان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب نے پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی سروس متعارف کروانے کا اعلان کر دیا،جون 2017تک یہ سروس ملک کے پانچ شہروں میں متعارف کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائی ٹرائب نے چینی کمپنی ہیواوے کے ساتھ 15 ملین ڈالر کی پارٹنر شپ کی ہے جس کے ذریعے 5 شہروں میں 4.5 جی سروس فراہم کی جائے گی، ان شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور فیصل آباد شامل ہیں۔

اس سروس کی جانچ سب سے پہلے اسلام آباد کے ہیڈ آفس میں کی جائے گی جس کے بعد اسے مکمل طور پر لانچ کیا جائے گا۔4 جی سروس میں ایک سیکنڈ کے اندر 1 جی بی ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ وائی ٹرائب اپنی نئی سروس کے ذریعے 100 ایم بی پی ایس کا کنیکشن فراہم کرے گا جسے 2018 کے آخر تک مزید بہتر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وائی ٹرائب سروس پاکستان میں 2009ء میں لانچ ہوئی جو پانچ شہروں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :