پنجاب یونیورسٹی میں پشتونوں کے پروگرام میں شرارت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جو کچھ ہوا غلط ہوا، مذمت کرتے ہیں،پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر

منگل 21 مارچ 2017 19:02

پنجاب یونیورسٹی میں پشتونوں کے پروگرام میں شرارت کو نظر انداز نہیں ..
لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عام آدمی کو بہترین سفری سہولتوں سے مخالفین پریشان ہیں، عوام کی خدمت کی ذمہ داری کو پورا کیا جائے گا،عوامی خدمت پر اشرافیہ ومخالفین کی تنقید بلا جواز ہے،وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کی زندگی بدلنے اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کیا جائے گا،پنجاب یونیورسٹی میں پشتونوں کے پروگرام میں شرارت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو کچھ ہوا غلط ہوا،اس کی مذمت کرتے ہیں پختون محب وطن اور ہمارے بھائی ہیںجو بھی اس واقعہ میں ملوث ہوا اس بے نقاب کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، عامر خان،خواجہ اظہرفاروقی،رانا احسن شرافت،ملک شوکت کھوکھر،آصف میو،بی بی وڈیری،ڈسٹرکٹ ممبرسمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے،رہنماؤں نے مزید کہا کہ جو ممالک پاکستان سے دور بھاگتے تھے اب وہ پاکستان کے قریب آنے کی کوشش کررہے ہیں ، صرف اس لئے کہ پاکستان اب آگے بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کیخلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے، پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کیلئے رخ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :