لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی چیئرمین رحیم یار خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

منگل 21 مارچ 2017 18:56

لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی چیئرمین رحیم یار خان اظہر خان لغاری کی نااہلی کے لیے درخواست کوناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیدمنصور علی شاہ نے رحیم یار خان کے ضلعی چیئرمین کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ضلع کے الیکشن میں جتنے وٹ کاسٹ ہوئے ڈبے میں اس سے زیادہ نکلے، ضلعی نشست کے لیے 164 میں سے 162 ووٹ کاسٹ ہوئے، بیلٹ بکس میں سے 12 اضافی وٹ نکلے جن میں سے زیادہ خالی پیپرز پر مشتمل تھے، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر اظہر خان لغاری کے خلاف دائردرخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا اور درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :