بینظیر بھٹو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف آرتھوبیڈک سرجری کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ کا انعقاد

منگل 21 مارچ 2017 18:54

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) بینظیر بھٹو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف آرتھوبیڈک سرجری کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ منعقد ہو ئی جس میںآنے والی جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ ورکشاپ میں پروفیسر ریاض احمد شیخ , انچارج ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر جنید خان , ڈاکٹر محمد شیراز نے بتایا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب آپریشن آسان ہوسکیں گے ۔

مریض جلد صحتیاب ہوسکیں گے ۔ یہ آپریشن چھوٹے سے کیمرے کی مدد سے کئے جاتے ہیں جس سے کم سے کم کٹ لگایا جاتا ہے اور کیمرے کی مدد سے سرجری کر کے جوڑوں کے درد کے علاج کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ پروفیسر ریاض شیخ نے بتایا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے باعث مریض اب بغیر کسی درد کے جلد صحت یاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ علاج آرتھوپیڈک سرجری میں ایک نئی اور موثر ایجاد ہے جس کے سبب اب جوڑوں کے بہت کم عرصے میں ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر جنید خان نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں ہر سال تقریباً 66 ہزار مریضوں کے جوڑوں کا علاج کیا جا تاہے جس میں سے چار ہزار میجر سرجریز مکمل ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر زبیر (فل ٹریننگ پروگرام کوآرڈینیٹر) نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کو شروع کیا گیاہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اب مفت علاج سے مستفید ہو سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :