وزیراعلیٰ شہبازشریف کاپنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کانوٹس،تحقیقات کاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مارچ 2017 18:10

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کی ایک یادگار تصویر
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کی ایک یادگار تصویر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء): وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کیخلاف قانون حرکت میںآ ئے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ درس گاہ میں اس طرح کی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی طلبہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔