ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت راولپنڈی میں پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

منگل 21 مارچ 2017 18:54

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت راولپنڈی میں پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی عارف رحیم، اے سی کینٹ مہرین عباسی، اے سی صدر تسنیم علی خان، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مبشر حسین، سی ای او ایچ ڈاکٹر فیاض بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالجبار، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سنجیدہ خانم، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسلم میتلا ، ڈاکٹر ثروت، ڈاکٹر شمائلہ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمو ںکے متعلقہ افسران موجود تھے ۔

طلعت محمود گوندل نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کی 73 یونین کونسلوں میں پولیو مہم 27 مارچ سے شروع ہو کر 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ انہو ںنے کہا کہ اس پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 16 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے آغاز سے قبل تمام ویکسینیٹرز کو ٹریننگ دی جائے اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

انہو ںنے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں ․ تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے ۔ اس موقع پر سی ای او ایچ ڈاکٹر فیاض بٹ نے اجلاس کو بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 84 یو سی ایم اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ 1048 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔134 پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :