ایف سی کی قلعہ عبداللہ اور چاغی میں کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعدد و سمگلر گرفتار ،منشیات اور گولیاں برآمد

منگل 21 مارچ 2017 18:54

ایف سی کی قلعہ عبداللہ اور چاغی میں کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعدد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) ایف سی کی ضلع قلعہ عبداللہ اور چاغی میں کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعدد و سمگلر گرفتار بڑی تعدادمیں منشیات اور گولیاں برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ایف سی نے ضلع قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 16کلو گرام حشیش برآمد کرلی جبکہ چاغی میں سیندک کے علاقے میں کارروائی کے دوران 11سو کلو گرام افیون اور بارہ ہزار ایس ایم جی کے راؤنڈ برآمد کرلئے گرفتار سمگلروں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے ان سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :