پاک ایران سرحدی علاقہ سرزئے اور لشکریاپ کے درمیان نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاںبحق

منگل 21 مارچ 2017 18:52

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاک ایران سرحدی علاقہ سرزئے اور لشکریاپ کے درمیان نامعلوم افراد کی فاہرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک کو اغوا کردیا باخبر زرئع کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقہ سرزے اور لشکریاپ کے درمیان علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نورمحمد ولد پیر محمدقوم نوتیزی سکنہ سرزئے کو قتل کردیا محمددین ولدمحمد اعظم قوم نوتیزی کو اغوا کردیا گیا ہے باخبرزرئع اور خاندان زرئع کے مطابق نورمحمد کی میت کو ان کے ورثاء نے اپنے طویل میں لے لیا ہے انہوںسرحدی انتظامیہ سے اپیل کی ہے وہ سرزئے اور لشکریاپ کچاو اور رباط کے درمیان اپنا گشت شروع کریں اور اپنا ریٹ قاہم کریں تاکہ لوگوں کی جان ومال محفوظ ہو۔