الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن منسوخ کردیا

منگل 21 مارچ 2017 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن منسوخ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ڈی سانگھڑ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے منسوخ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے انعقاد تک حلقہ انتخاب میں کسی افسر کو نہیں ہٹایا جاسکتا ہے ۔ادھر پی ایس 81میں ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :