حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مطالبات کی منظوری دے دی

منگل 21 مارچ 2017 18:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کی سربراہی میں حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے منگل کے روز ملاقات کی، ملاقات میں حیات آباد کے نائب ناظم عمران خان سالارزئی نے وزیراعلیٰ کوحیات آباد کے مسائل کے بارے میں بتائے ہوئے کہاکہ فیز 3اور4کے مابین برساتی نالے پرپل نہ ہونے کے باعث رہائشیوں کوآمدروفت میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ کمیونٹی سنٹرکوبلدیاتی نمائندوں کے حوالے کرنابھی ناگزیرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باغ ناراں اورتاتاراپارک کوہفتے میں ایک روز خواتین کیلئے مختص کرنے سے خواتین کوتفریح کے مواقع ملیںگے اوروہ اپنے فرائض بہترطریقے سے انجام دینے کی اہل ہوسکیں گی۔عمران خان سالارزئی نے حیات آباد میں مکینوں کوپانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ کئی ٹیوب ویل بندپڑے ہوئے ہیں جبکہ فعال ٹیوب ویلوں کی اپ گریڈیشن ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے تمام مطالبات کوجائز قراردیتے ہوئے موقع پرہی ان کی منظوری دے دی۔منتخب نمائندوں نے مطالبات کی منظوری پروزیراعلیٰ پرویزخٹک اوریاسین خلیل کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :