پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے ‘ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے توانائی کے بڑ ے منصوبوں پر کام جاری ہے ‘ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ تاریخ کا حصہ بن جائے گی‘موٹر ویز‘ ہائی ویز اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں ‘ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘ 2017ء کا پاکستان 2013ء کے پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ مختلف ہے ‘ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے سخت محنت کریں،وزیر اعظم نواز شریف کا مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

اجلاس کے شرکاء نے ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی نگرانی کرنے پر وزیر اعظم کے کردار کو سراہا

منگل 21 مارچ 2017 18:35

پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے ‘ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے ‘ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، 2018ء میں لوڈ شیڈنگ تاریخ کا حصہ بن جائے گی‘ بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے توانائی کے بڑ ے منصوبوں پر کام جاری ہے ‘ موٹر ویز‘ ہائی ویز اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں ‘ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘ 2017ء کا پاکستان 2013ء کے پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ مختلف ہے ‘ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے سخت محنت کریں۔

منگل کو اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور خطہ مستفید ہو گا۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے بجلی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے اور پاکستان میں کنیکٹوٹی بڑھانے کیلئے توانائی کے بڑے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لئے توانائی کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے،2018ء میں لوڈ شیدنگ تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں کو منسلک کرنے کیلئے شاہراہوں کا جال بچھ رہا ہے۔ ۔ موٹر ویز ‘ ہائی ویز اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری آئی ہے۔انھوں نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں ملک کے مجموعی امن وامان خاص طور پر کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

2017ء کا پاکستان 2013ء کے مقابلے میں بہت زیادہ مختلف ہے۔ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں۔ منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منتخب عوامی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے سخت محنت کریں۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکاء کو گزشتہ 4 سال میں حکومتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے گزشتہ 4 سال میں پانی و بجلی کے شعبے میں حکومتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری وزیر اعظم نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ شرکاء نے ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی نگرانی کرنے پر وزیر اعظم کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ …(رانا)