خواجہ سعد رفیق کاپبی اور پیر پیائی کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر ہونے والے حادثے پر افسوس

منگل 21 مارچ 2017 18:11

خواجہ سعد رفیق کاپبی اور پیر پیائی کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پبی اور پیر پیائی کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر ہونے والے حادثے پر افسوس کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خاں خٹک ایکسپریس جو کہ کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ پبی اور پیر پیائی کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر سامنے ایک کار آگئی جس کے نتیجے میں تین قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ۔

ٹرین ایک گھنٹہ سے تاخیر سے پشاور روانہ کردی گئی۔پبی کے قریب لیول کراسنگ ان مینڈتھا۔ جسے عبورکرتے ہوئے خصوصی احتیاط کی ٖضرورت تھی ۔

(جاری ہے)

ریلوے ترجمان کے مطابق ریلوے ان مینڈ لیول کراسنگ کو مینڈکرنے کے لیے صوبائی حکومتوں سے مسلسل درخواستیں کررہا ہے ۔پنجاب کے بعد سندھ ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی حکومتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں تاکہ قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

ریلوے ترجمان نے ایک بار پھر عوام سے درخواست کی ہے کہ لیول کراسنگز پر احتیاط کا مظاہرہ کریں ، پٹری عبور کرتے ہوئے یقینی بنائیں کہ ٹرین تو نہیں آرہی ۔ حادثات کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان ریلویز وزارتِ دفاعی پیداوار کے ذیلی ادارے نیسکام کے تعاون سے لیول کراسنگز پر احتیاطی نظام تشکیل دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :