وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس ،تحقیقات کا حکم

ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ‘شہبازشریف

منگل 21 مارچ 2017 18:11

وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوںنے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ جنہوںنے قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کیخلاف قانون حرکت میںآئے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ درس گاہ میں اس طرح کی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی طلبہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔