وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو سہولتو ں کی فراہمی کے منصوبوں میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار،متعلقہ حکام کی سرزنش
عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں تاخیر کاکوئی جواز نہیں،اداروں کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا‘شہبازشریف ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے کیے گئے فیصلوں پر تیزرفتاری سے عملدر آمد کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،ہارٹیکلچر،بس شیڈز کی تعمیر ،گرین بیلٹس کے قیام اوردیگرترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
منگل 21 مارچ 2017 18:07
(جاری ہے)
اداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہوکرمربوط انداز سے کام کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں ہارٹیکلچر کو فروغ دیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو پھولوںاورپودوں سے دیدہ زیب بنایا گیا ہے ۔
ہمیں اپنے شہروں کو گرین بیلٹس،پھولوں اورپودوں سے گل وگلزار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے کیے گئے فیصلوں پر تیزرفتاری سے عملدر آمد کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔صوبائی دارالحکومت کی بعض سڑکوں پر اب تک بس شیڈز نہ بننا قابل افسوس ہے ۔عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں میں تاخیر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی اورہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے ڈویژن کی سطح پر اتھارٹیز کے قیام کا جائزہ لیاجائے۔مشیر خواجہ احمد حسان،لارڈ میئر لاہورمبشرجاوید،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،وائس چیئرمین پی ایچ اے، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،ڈی جی پی ایچ اے،متعلقہ سیکرٹریز، کمشنرلاہورڈویژن وڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.