وزیراعلیٰ پنجاب سیجاپانی سرمایہ کاروںکی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی
جاپانی سرمایہ کاروں کا شفاف پالیسیوں ،شاندار انفراسٹرکچر اورسرمایہ کاری کیلئے بہترین اقدامات پر بھر پوراعتماد کااظہار وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہر شعبے میں شفافیت کی پالیسی کے باعث ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنایا ہے ‘میشو میہارا
منگل 21 مارچ 2017 18:07
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں کاروبارکرنے کے مواقع کو بہت سہل بنایا ہے اور انفراسٹرکچر کو بھی غیرمعمولی طور پر بہتر کیا ہے جس کے باعث ہم صوبہ پنجاب کوسرمایہ کاری کیلئے سب سے بہترین صوبہ سمجھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جاپانی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور ہماری حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کئی غیرملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ جاپان نے اپنی محنت سے اقوام عالم میں نمایاں مقام بنایا ہے اور جاپانی قوم نے محنت کرکے اقوام عالم کیلئے ایک مثال قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔صوبائی وزیر شیخ علائوالدین، ایم پی اے سائرہ افتخار، سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.