پی ٹی وی فیس کی مد میں 2014ء سے اب تک 14 ارب 4 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی، عابد شیر علی

منگل 21 مارچ 2017 18:07

پی ٹی وی فیس کی مد میں 2014ء سے اب تک 14 ارب 4 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد رقم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) پی ٹی وی فیس کی مد میں 2014ء سے اب تک 14 ارب 4 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بتایا کہ جنوری 2010ء سے گھریلو صارفین کے لئے 35 روپے اور تجارتی و صنعتی صارفین کے لئے 60 روپے پی ٹی وی فیس مقرر کی گئی۔ وزارت خزانہ ہی ٹیکسوں کے حوالے سے جواب دے سکتی ہے۔ 2014ء سے اب تک 14 ارب 4 کروڑ 35 لاکھ روپے پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کئے گئے۔ اس میں سے کتنی رقم پی ٹی وی کو گئی یہ وزارت خزانہ سے پوچھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :