ْلاہور سے نارنگ منڈی روٹ پر چلنے والی واحد ایل ٹی سی بس کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج

منگل 21 مارچ 2017 18:04

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) لاہور سے نارنگ منڈی روٹ پر چلنے والی واحد ایل ٹی سی بس کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج ،حکومت اور ارکان اسمبلی سے ایل ٹی سی بس کی فوری بحالی کامطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ ایل ٹی سی بس کی اچانک بندش سے لوگوںکوشدیدپریشانی اٹھاناپڑرہی ہے جبکہ ارکان اسمبلی نے مزید 12بسیں چلانے کاوعدہ کیاتھا جبکہ اکلوتی چلنے والی بس کی بند ش سے سفری سہولیات ناپیدہونے پر مسافروںکوشدیددشواری کاسامناکرناپڑرہاہے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹر ی پنجاب چوہدری حسان ریاض نے میڈیاکوبتایاکہ ایل ٹی سی بس بندنہیںہوئی بلکہ اس کاٹھیکہ ایک بڑی فرم کودے دیاگیاہے چندروزتک بس سروس بحال ہوجائے گی وعدہ کرتاہوں کہ عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریںگے اورمزید12ایل ٹی سی بسیں عنقریب چلناشروع ہوجائیںگی ۔

متعلقہ عنوان :