صوابی ،مختلف واقعات میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

منگل 21 مارچ 2017 18:01

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

جب کہ موٹر سائیکل کے حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے شاہ نارس سکنہ صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ صبر علی نے گھر کے اندر اپنی بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے دریں اثناء صوابی ٹوپی روڈ پر ٹریفک کے حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج نہ ہونے پر دونوں کے نام معلوم نہ ہو سکے صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :