خیبر پختونخوا کی پولیس ایک مثالی پولیس ہے ،صوبے میں قیام امن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، محمد عالم خان شنواری

پولیس شہریوں کی عزت اور آبرواپنی عزت سمجھے ،ان کیساتھ اچھے اخلاق کیساتھ پیش ہوکر رویہ میں مزید بہتری لانا چاہیے، ڈی آئی جی مردان

منگل 21 مارچ 2017 18:01

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم خان شنواری نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس ایک مثالی پولیس ہے صوبے میں قیام امن کے لئے پولیس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائن شاہ منصور صوابی میں پولیس دربار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ،اس موقع پر ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف ،ایس پی انوسٹی گیشن اظہار احمد خان ،ایس پی پی ٹی سی پرنسپل مزمل خان ،ڈی ایس پیز اظہار شاہ خان ،ہیڈکوارٹرز گوہر خان ،اعجاز آبازئی ،بشیر داد ،پشم گل خان اور دیگر کثیر تعداد میں پولیس آفسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پولیس کی چاق وچوبند دستے نے ڈی آئی جی صاحب کو سلامی پیش کی ،اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفسران اور اہلکاران پر اپنے ہاتھوں سے توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس شہریوں کی عزت اور آبرواپنی عزت سمجھے ،ان کیساتھ اچھے اخلاق کیساتھ پیش ہوکر اور مزید بھی عوام کیساتھ رویہ میں بہتری لانا چاہیے عوام کی خواہشات اور امنگوں کاترجمان بنائیں گے اس لئے ضروری ہیں کہ پولیس پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائے جائے ،اس وقت صوبہ حالت جنگ میں ہے پولیس اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت اختیار نہیں ہونا چاہیے ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کو یقینی بنائے جائے محکمہ پولیس میں متعارف کردہ اصلاحات اور تطہیری عمل سے پولسنگ کا معیار بہتری کی جانب کامزن ہیں ۔

ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم خان شینواری دربار سے خطاب ۔ صوابی پولیس لائن شاہ منصور میں زیر صدارت ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم خان شینواری پولیس دربار منعقد کی گئی اس موقع پر آر پی او مردان نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ اچھے رویے اختیار ہونا چاہیے ان کی عزت اور آبرو اپنی عزت سمجھے انہوں نے کہا ضلع میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ جرائم کے خلاف بھر پور رابطے میں ہونا چاہیے ان کے ساتھ میٹنگ اور اچھے رابط میں رہنا چاہیے اور شہریوں کے حفاظت کے لئے تمام تر بروئے کار لائیں تاکہ معاشرے میں امن و آشتی کا گہوارہ بن جائے ڈی آر سی جیسے جرگہ سسٹم سے متعدد دشمنیان دوستی میں تبدیل ہو رہے ہیں ان کے ساتھ تعاون دہانی اور مزید خوصلہ افزائی ہونا چاہیے ، ،کسی بھی فرد کو بے جا تنگ اور مجرمان پر کھڑی نظر رکھنا چاہیے ،تھانہ میں کسی بھی فرد کی FIR اندراج کرنے میں کوئی تاخیر نا کرناچاہیے اخلاق چاہئے محکمہ میں ہو یا عوام کے ساتھ بہتر ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ سابقہ آئی جی پی ناصر خان دورانی کی پالیسیاں اور ان کے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے ،انہوں نے کہا کہ صوبہ خالت جنگ میں ہے شدت پسند عناصر کسی بھی فورسز کی کمزوری کو پکڑ کر حملہ کرنے کی امید رکھتے ہیں اس لئے پولیس چاک وچوبند بلٹ پروف جیکٹ پہن کر قوم و ملک کی تحفظ کے لئے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،کسی بھی پولیس آفسر یا اہلکارکو کسی بھی قسم کی تکلیف یا مسئلہ دشواری ہو تو بیشک ضرور بتائے کیونکہ دربار کا مقصد آپ کے مسائل و تکلیف کو دور کرنے کے لئے ہیں ۔

انہوں نے تھانہ ایس ایچ او ز اور بیٹ آفسران کو علاقہ میں غیر رجسٹریشن کرایہ داران کے بارے میں مکمل طور پر باخبر ہونا چاہیے ،تاکہ کوئی غیر مکین افراد کسی بھی مسائل کا باعث نہ بن جائے ،انہوں نے آخر میں کہا کہ صوابی پولیس مضبوط اور فعال نیٹ ورک پرمشتمل ہے ،جرائم افراد کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے پولیس آفسران و اہلکاران کو ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم خان شینواری نے اپنے ہاتھوں سے توصیفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات سے تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :