وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 7 لاکھ 64 ہزار 153لوگوں کو اب تک قرض کی سہولت دی گئی
وزیراعظم کی بلاسود قرض سکیم کے تحت دولاکھ 61 ہزار 71 لوگوں نے پانچ ارب سے زائد کا قرضہ لیا،62 فیصد خواتین بھی قرض لینے والوں میںشامل ہیں
منگل 21 مارچ 2017 18:01
(جاری ہے)
قرض لینے والوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے کاروبار کو ترقی دی اب وہ نہ صرف اپنے خاندان کیلئے حصول آمدنی کا ذریعہ ہیں بلکہ آسان اقساط میں حکومت کو بھی قرض واپس کر رہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فائدہ اُٹھانیوالی54000لوگوں نے بھی اس اسکیم سے قرض لیا۔ توقع ہے کہ 30جون2017 تک تین لاکھ لوگوں کو قرض کی فراہمی کا ٹارگٹ با آسانی پورا کر لیا جائیگاجس سے نہ صرف ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا بلکہ یہ لوگ قومی ترقی میں بھی بھر پور کردار ادا کر سکیں گے۔ اسی طرح وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 75000 نوجوان ٹرنینگ مکمل کر چکے ہیں جن میں سے اکثر کو ملازمتیں مل گئی ہیں یا وہ اپنا کاروبار شروع کرکے روزی کما رہے ہیں اس پروگرام کے تحت مزید ایک لاکھ نوجوانوںکو جون2017 تک ٹرنینگ دی جائیگی تاکہ وہ روز گار حاسل کرسکیں، وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے بزنس قرضہ اسکیم کا جائزہ لیں تو پڑھے لکھے 17045 نوجوان اب تک اس سکیم کے تحت17-ارب سے زیادہ کا قرض لے چکے ہیں ان نوجوانوں نے نہ صرف اپنے نئے کاروبار شروع کیے بلکہ چھوٹے کاروباروں کو وسعت دے کر معقول آمدنی کما رہے ہیں اس اسیکم کے تحت 94فیصد نوجوانوں نے کامیابی کے ساتھ قرض لی گئی رقم واپس کی ہے یا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم لیپ ٹاب سکیم کے تحت اب تک پی ایچ ڈی ایم فِل، ماسٹرز اور بیچلرز پروگرام کے طلبا و طالبات میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ جون2017 تک مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ ملک کے اٹھارہ بنک قرض کی سہولت فراہم کر رہے ہیں اور طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔ قرض فارم کی قیمت صرف 100روپے ہے جِسے پرکرکے بنک میں جمع کروانا ہوتا ہے اور بینک مقررہ مدت میں قانونی تقاضے پورے کرکے یہ رقم فراہم کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.