قومی اسمبلی میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے درمیان مصافحہ، ایک دوسرے کی خیریت در یافت کی اورخیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا

منگل 21 مارچ 2017 17:55

قومی اسمبلی میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید ..
اسلام آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے درمیان منگل کو گرمجوشی سے مصافحہ ہوا اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کی خیریت در یافت کرنے کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جب ایوان میں آئے تو ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

اس وقت ایوان میں اپوزیشن ارکان موجود نہیں تھے مگر جب قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ایوان میں آئے تو وہ وزیراعظم کی نشست پر گئے۔ انہوں نے وزیراعظم سے بڑی گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم کی ایوان میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم کیو ایم کے ارکان نے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء شیخ آفتاب احمد اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کی ایوان میں موجودگی کے دوران دیگر جماعتوں کے ارکان نے بڑی تعداد میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے پاس جاکر مصافحہ کیا۔