جعلی نوٹوں کےمسائل کے پیش نظر30شہروں میں نئی مشینیں لگائی جائیںگی،اشرف محمودوتھرا

کرنسی تبدیل کرنےکاجامع منصوبہ بھی زیرغورہے،کرنسی تبدیل کرنےکےمنصوبےپر1سےڈیڑھ سال میں عملدرآمدہوگا،گزشتہ 3،4سال میں روپےکی قدر مستحکم ہوئی۔گورنراسٹیٹ بینک کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مارچ 2017 17:17

جعلی نوٹوں کےمسائل کے پیش نظر30شہروں میں نئی مشینیں لگائی جائیںگی،اشرف ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) : گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ جعلی نوٹوں کامسئلہ حل کرنےکیلیے30شہروں میں نئی مشینیں لگائی جائیںگی،کرنسی تبدیل کرنےکاجامع منصوبہ بھی زیرغورہے،کرنسی تبدیل کرنےکےمنصوبےپر1سےڈیڑھ سال میں عملدرآمدہوگا،گزشتہ 3،4سال میں روپےکی قدر مستحکم ہوئی۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بینکاری پربینکوں کو 3سالہ منصوبہ تیارکرنےکی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

منصوبےکےتحت جدید بینکاری متعارف ہوگی۔ اندرون بلوچستان مختلف بینکوں کی 70نئی برانچیں کھولنےکی ہدایت کی ہے۔ اشرف محمودوتھرا نے کہا کہ نئی برانچوں کےقیام سے600سے700نئی اسامیاں پیداہوں گی۔ خواتین کوآسان شرائط پرقرضوں کی فراہمی کیلیےاسکیم متعارف کرارہےہیں۔ بلوچستان بینک کےقیام پروزیراعلی ٰسےبات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹوں کامسئلہ حل کرنےکیلیے30شہروں میں نئی مشینیں لگائی جائیں گی۔ اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ کرنسی تبدیل کرنےکاجامع منصوبہ بھی زیرغورہے۔ کرنسی تبدیل کرنےکےمنصوبےپر1سےڈیڑھ سال میں عملدرآمدہوگا۔

متعلقہ عنوان :