کراچی منافع بخش، محفوظ سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہے،آغاز سراج درانی
غیر ملکی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، سہیل محمد الزرعونی اسپیکر سندھ اسمبلی کی اماراتی تجارتی گروپ کے سربراہ سے ملاقات میں تبادلہ خیال
منگل 21 مارچ 2017 17:41
(جاری ہے)
کئی پاکستانی کمپنیاں کامیابی کے ساتھ وہاں اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں پاکستانی ورکرز اماراتی معیشت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے بزنس گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئر مین سہیل محمد الرزعونی نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے یواے ای کے لیے نیک جذبات کے اظہار پر اماراتی تاجر برادری کی طرف سے بھی اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اماراتی تاجروں کا دوسرا گھر ہے۔بیشتر تاجراور وفود مستقل بنیادوں پر پاکستان کا دورہ کرتے ہیں اور خاص طور پراپنی فیملیز کے ہمراہ کراچی میں سیروتفریح کے لیے آتے ہیں جوکہ دونوں ممالک کے درمیان محبت اور بھائی چارگی کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور بے روزگاری کے خاتمے میں بھی بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ورکرز بڑی تعداد یواے ای میں باعزت روزگار کے ذریعے کثیر زرمبادلہ وطن بھیج رہے ہیں اور اپنے خاندان کی باعزت طریقے سے کفالت کررہے ہیں۔سہیل محمد الرزعونی نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان ایک پرکشش ملک ہے جبکہ کراچی کاروباری و سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں شامل ہے تاہم سرمایہ کاروں کو یہاں راغب کرنے کے لیے اُن کے سرمائے کو محفوظ بنانے کے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے خصوصاً امن وامان کی صورتحال میں مزید بہتری لانی ہوگی تاکہ اماراتی تاجر بلاخوف وخطر پاکستان کا دورہ کرسکیںگے۔انہوں نے سندھ حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ یواے ای کے تاجر سندھ حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی تعاون کا یہ عمل جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.