ججز شکایات کیس،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے پانچ اپریل تاریخ مقرر کر دی

منگل 21 مارچ 2017 17:41

ججز شکایات کیس،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے پانچ اپریل تاریخ مقرر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصو رعلی شاہ نے لاہو رہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کا جلد فیصلہ کرنے کے لئے دائر ایک متفرق درخواست کی باقاعدہ سماعت کے لئے پانچ اپریل کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو ججز کی شکایات کے خلاف جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :