علامہ اقبال ائیر پورٹ ،پرواز کی تاخیر پر عمرہ زائرین کا احتجاج

ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے پی آئی اے عملہ دفاتر کو تالے لگا کر غائب ہوگیا

منگل 21 مارچ 2017 17:34

علامہ اقبال ائیر پورٹ ،پرواز کی تاخیر پر عمرہ زائرین کا احتجاج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) لاہور سے تین سو سے زائد زائرین عمرہ کو جدہ لے جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر کے باعث زائرین عمرہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوںنے ائیرپورٹ پر ایک ہنگامہ کھڑا کردیا صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے کا عملہ دفاتر کو تالے لگاکر غائب ہوگیا ہنگامہ آرائی سے قبل پی آئی اے حکام زائرین عمرہ کو بورڈنگ کارڈ جاری کرچکے تھے جبکہ ان کا سامان بھی بک کیاجاچکا تھا۔

(جاری ہے)

احتجاجی زائرین عمرہ کا کہنا تھا کہ انہیں پی آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کی پرواز پیر کی رات10بجے روانہ ہوگی جس کے لیے وہ شام چھ بجے ہی ائیرپورٹ پہنچ گئے لیکن بعدازاں انہیں بتایاگیا کہ جہاز دستیاب نہیں جیسے ہی جہاز دستیاب ہوا انہیں بھیج دیا جائے گا عمرہ زائرین کے مطابق13گھنٹے گزر جانے کے باوجود انہیں جہاز فراہم نہیں کیا گیا بار بار رابطہ کرنے پر پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں جیسے ہی جہاز دستیاب ہوگا زائرین عمرہ کو جدہ بھیج دیا جائے گا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :