مظفرآبا، سسرال اورخاوند کے مظالم کی شکار خاتون انصاف کیلئے دربدر

مظلوم خاتون نے انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کی دھمکی دیدی

منگل 21 مارچ 2017 17:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) نیلم لوات کنڈیاں ، سسرال اورخاوند کے مظالم کی شکار خاتون انصاف کیلئے دربدر ،مظلوم خاتون نے انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کی دھمکی دیدی ،اپنے لخت جگر کودیکھنے کیلئے بھی ممتا تڑپنے لگی ،ایک سال قبل شادی کرنیوالے خاوند نے حقوق زوجیت اداکرنے سے مکمل انکار کردیا،اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کے کہنے پر سفیر بٹ نے اپنی بیوی مسماة سفینہ بی بی پرعرصہ حیات تنگ کردیا۔

انصاف کیلئے تڑپنے والی سفینہ بی بی مظفرآباد میڈیا کے پاس پہنچ گئی ،سفیر بٹ نے ایک سال قبل نکاح کیاشادی کے فوراً بعد اپنے عزیز واقارب اور رشتہ داروں کے کہنے پر مجھے الگ کردیا،اور حقوق زوجیت اداکرنے سے انکار کرتے ہوئے مجھے خرچہ پانی دینا بھی بند کردیا، میرے پہلے خاوند (مرحوم ) سے ہونے والے 2 بچے بھی چھین لیے ،جڑی بوٹی فروخت کرکے میں نے 50 ہزار روپے اپنے پیٹ پوجھا کیلئے جمع کیے وہ بھی سفیر بٹ جھانسہ دیکر لے گیا، اب مجھے اپنی بیوی ہی تسلیم کرنے سے مکمل انکاری ہے ۔

(جاری ہے)

نیلم کی انتظامیہ اور پولیس بھی مجھے انصاف فراہم کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار وادی نیلم کے علاقہ لوات کنڈیاں کی رہائشی مسماة سفینہ بی بی نے گزشتہ روز مظفرآباد میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی میڈیا کوداستان سناتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میر اپہلا خاوند 10 سال قبل فوت ہوگیا۔ جس کے بعد میرے دیوار سفیر بٹ نے شادی کاجھانسہ دے رکھا اور ایک سال قبل مجھ سے شادی کی شادی کے فوراً بعد سفیر بٹ نے اپنے بھائیوں شفیق بٹ ، نصیر بٹ، فرید بٹ اور ہمشیرہ کے کہنے پر مجھے سے علیحدگی اختیار کرلی اور مجھے خرچہ پانی دینے سے انکار کرتے ہوئے میرے حقوق زوجیت اداکرنا بھی بند کردیئے اور میرے پہلے خاوند سے ہونے والے دو بچے بھی چھین کرگھر سے نکال دیاہے ۔

میں نے متعدد مرتبہ برادری جرگوں میں انصاف طلب کیا۔ مگر سفیر بٹ کسی کی بات کو خاطر میں نہیں لاتامیں نے مقامی پولیس اور انتظامیہ سے بھی انصاف کی اپیل کی مگر وہ بھی سفیر بٹ کے کہنے پرکارروائی نہیں کررہے ،اور مجھے انصاف ملنا محال ہوچکاہے ۔ مظفرآباد میں میڈیا کے پاس انصاف کی امید لیکر آئی ہوں آزادکشمیر کے وزیراعظم، چیف جسٹس آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سپیکر اسمبلی وایم ایل اے حلقہ نیلم سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے اور سفیر بٹ کے مظالم سے نجات دلائی جائے اگر مجھے انصاف نہ ملاتو میں خود سوز ی کرنے پر مجبور ہونگی جس کی تمام تر زمہ داری ریاست ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور میرے سسرالیوں ، خاوند سفیر بٹ پر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :