فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے، آئی ایس پی آر

فراریوں نے براہمداغ گٹی کے ذریعے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کیلئے کام کرنے کا اعتراف اور ماضی کے جرائم پر معافی مانگ لی،ترجمان

منگل 21 مارچ 2017 17:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) بلوچستان میں براہمداغ بگٹی کے ذریعے ’’ را‘‘ میں کام کرنیوالے فراری کمانڈر نے 20ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالتے ہوئے ؒخود کو پنجاب رینجرز کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز فراری بلوچ کمانڈر نے اپنے بیس ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو پنجاب رینجرز کے حوالے کردیا آئی ایس پی آر کے مطابق فراری کمانڈر نے براہمداغ بگٹی کے ذریعے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے فراری کمانڈر نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستاان کے بارے میں غلط معلومات بتائی جاتی تھیں اور میں دیگر ساتھیوں سے بھی یہ اپیل کرتا ہوں کے وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کیلئے مل کا کام کرنے کا عزم کریں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے ماضی کے جرائم پر معافی مانگ لی ہے

متعلقہ عنوان :