اسلام آباد کے 76 فیصد مدارس کی عمارتیں غیر رجسٹرڈ ،نئے سروے میں انکشاف

سروے مکمل ہے تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے ،ڈائریکٹر سی ڈی اے شفیع مروت

منگل 21 مارچ 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) اسلام آباد میں مدارس کے سروے کے دوسرے مرحلے میں یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ 76 فیصد مدارس کی عمارتیں غیر قانونی ہیں اور سی ڈی اے سے اجازت لئے بغیر تعمیر کی گئیں ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ سروے کے پہلے مرحلے میں بات سامنے آئی تھی کہ 374 مدارس میں سے اکثر کسی سرکاری ادارے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں سی ڈی اے کی جانب سے مکمل کئے جانے والے دوسرے سروے میں کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

76 فیصد مدارس بغیر کسی منظور شدہ بلڈنگ پلان تعمیر کئے گئے ہیں سروے میں کوئی سیکٹر ایریاز اور ماڈل ٹائونز میں مجموعی طور پر 374 مدارس میں سے 151 کام کر رہے ہیں اور یہاں چل رہے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق شہری علاقوں میں 151 میں سے صرف 87 مدارس کو منظور شدہ بلڈنگ قوانین کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں چلنے والے مدارس بغیر کسی منظوری ،ڈیزائن یا سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر تعمیر کیا گیا ۔ سی ڈی اے نے کبھی بھی اپنے بلڈنگ قوانین کو نافذ کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے دریں اثناء ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول شفیع مروت نے کہا ہے کہ ہم نے سروے مکمل کر لیا ہے تاہم اس کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :