دعا ہے پاناما کیس میں ’’خون‘‘ نہیں کرپشن کا تابوت نکلے،شیخ رشید احمد

عمران خان سے راولپنڈی کی تین نشستوں کے علاوہ مزید سٹییں بھی مانگوں گا،نواز شریف اور زرداری ایک دوسرے کیلئے انشورنس پالیسیز ہیں،ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ چوہدری شجاعت ،طاہر القادری اور وحدت المسلمین کے ساتھ رابطے می ہوں،لال حویلی پسند ہے تو وزیر اعظم کو گفٹ کرنے کو تیار ہوں، پریس کانفرنس

منگل 21 مارچ 2017 17:20

دعا ہے پاناما کیس میں ’’خون‘‘ نہیں کرپشن کا تابوت نکلے،شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو سرحدوں کے باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے ۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں ایک دوسرے کے لئے انشورنس پالیسیز ہیں ۔ دعا ہے کہ پانامہ کیس میں خون نہیں کرپشن کا تابوت نکلے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے اوپر پوری قوم کی نظریں فیصلے کی منتظر ہیں اور اس معاملے میں سپریم کورٹ کے پانچ ججز بہت عظیم ہیں ۔ دعا ہے کہ پانامہ میں کرپشن کا تابوت نکلے اور خون ریزی نہ ہو ۔ امید ہے کہ 23 مارچ کے بعد نئے پاکستان کا سورج طلوع ہو گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ الیکشن اتحاد میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں حلقہ 54 ، 55 اور 56 کے علاوہ زیادہ نشستیں مانگیں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے میں نی راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے 9 سیٹوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔اس کے علاوہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چھوٹی پارٹیوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں ۔ مسلم لیگ ( ق) صدر چوہدری شجاعت ، طاہر القادری اور وحدت المسلمین سمیت چھ جماعتوں سے رابطے میں ہوں ۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کو میری لال حویلی اتنی ہی پسند ہے تو میں بھی انہیں لندن فلیٹ کی طرح لال حویلی گفٹ کر دیتا ہوں ۔

نندی پور پاور پراجیکٹ کا کچھ بھی نہیں بنا ۔ بسوں کو چلا کر عوام کو تماشا دکھایا جا رہا ہے ۔ 200 بسیں تو کوئی کمپنی بھی چلا سکتی ہے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ آیا تو قومی اسمبلی انتخابات بہت بڑا مسئلہ ہوں گے لیکن جلد انتخابات کی باتیں بہت تیزی سے گردش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ وزیر اعظم کے امیدوار نہیں بلکہ غریبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ (جاوید)