بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پاکستان کا اعتراض قبول کر لیا،پہلے ڈیزائن پر کام روکنے یقین دہانی کرا دی

منگل 21 مارچ 2017 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پاکستان کا اعتراض قبول کر کے پہلے ڈیزائن پر کام روکنے یقین دہانی کرا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈس واٹر کمیشن کے اجلاس میں پاک بھارت وفد باہمی ایشوز کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی اور زیر تعمیر پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے بتا یا کہ بھارت نے می یار پر پاکستان کا اعتراض قبول کر کے پہلے ڈیزائن پر کام روکنے کی یقین دہانی کرادی ہے،اب بھار ت اس منصوبے کا نیا ڈیزائن بنا کر پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوئر کلنائی منصوبے کے ڈیزائن پر بھی بات ہوئی ،بھارت اس منصوبے کے ڈیزائن کا جائزہ لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ فلڈ ڈیٹا کی بروقت فراہمی سے متعلق بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھارتی وفد سے پکال ڈل منصوبے کے اعتراضات پر بات چیت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :