پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین باہمی اشتراک کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

منگل 21 مارچ 2017 17:01

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان میں پاور سیکٹر کی ترقی کیلئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ نے باہمی اشتراک کیلئے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔مفاہمت پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبر سید ضیاء الدین اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ کے صدر مسٹر یوبنگ نے دستخط کئے۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے کمرشل کونسلر مسٹر گووائو چن شوئی، اسٹیٹ پاور انو سٹمنٹ کارپوریشن (SPIC)کے چیئر مین مسٹر وانگ بنگوا اور اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم بھی موجود تھے۔وا ضح رہے کہ چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ ،چین کی اسٹیٹ پاور انوسٹمنٹ کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے جو چین کی پانچ بڑی انوسٹمنٹ کارپوریشنز میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

CPIH کا بنیادی کام کوئلے ، پانی، قدرتی گیس، ہوا، شمسی توانائی ، بائیو ماس سے چلنے والے بجلی کے منصوبوں کی تعمیر سمیت کوئلے اور بجلی کے کنسورشمز کے انتظامی امور کو چلانا ہے۔سال 2016ئکے اختتام تک کمپنی کی پیداواری صلاحیت 28GWتھی۔جبکہ 20GWکے مزید منصوبوں پربھی کام کر رہی ہے۔کمپنی کے اثاثہ جات 20ارب ڈالر سے زائد ہیں جبکہ کمپنی میں 18000سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں۔

چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی حب میں کوئلے سے چلنے والے 660x2میگا واٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے علاوہ پاکستان میں توانائی کے مختلف منصوبوں پرسرمایہ کاری کررہی ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سرکاری سائنسی، انجیئنر نگ اور تحقیقی ادارہ ہے جو ایٹمی طاقت ، ایٹمی طاقت کے فروغ ، توانائی کے تحفظ اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تحقیق کرتا ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک کی معاشی ترقی کیلئے ملک میں نیوکلیئر انفرااسٹرکچر کی تعمیر کی نگرانی کرتا رہا ہے۔اٹامک انرجی کمیشن نے ایسے اداروں کی تعمیر پر بھی کام کیا ہے جو نیوکلیئر پاور، نیوکلیئرسائنس، میڈیسن اور زراعت کے شعبوں میں کام کرہے ہیں۔PAECکے پاس نیوکلیئر پاور پلانٹس کے مکینیکل آلات کے ڈیزائن اور تیاری کیلئے ضروری مہارت اور وسائل بھی موجود ہیںاورادارے نے ایسے آلات تیار بھی کئے ہیں۔PAECپاور سیکٹرکیلئے تکنیکی مہارت مثلاً بڑے مکینیکل سسٹمزکے ڈیزائن اور تیاری، مکمل آلات کی تیاری انکی کی جانچ اور ٹریننگ ، انسٹالیشن ، ٹیسٹنگ وغیرہ جیسی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :