نواز شریف کی ٹھٹھہ آمد اور عوام سے محرومیاں دور کرنے کے لئے مختلف اعلانات کے بعد پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے،ایاز علی شیرازی

منگل 21 مارچ 2017 17:01

نواز شریف کی ٹھٹھہ آمد اور عوام سے محرومیاں دور کرنے کے لئے مختلف اعلانات ..
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ٹھٹھہ آمد اور سندھ کی عوام سے محرومیاں دور کرنے کے لئے مختلف اعلانات کے بعد پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ،انشاء اللہ 25مارچ کو حیدرآباد میں وزیر اعظم کا جلسہ عام پیپلزپارٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سندھ کی عوام میاں نواز شریف کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرکے پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دے کر ہمیشہ کے لئے ختم کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی آمد بعد تحصیل جاتی کی 40بااثر شخصیات نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کرلی ہے، ن لیگ میں شمولیت کرنے والے معززین میں سے رسول بخش ملاح نامی ایک شہری کے خلاف جاتی تھانے پر چوری اور لوٹ مار کی جھوٹی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے ووٹرز اور ہمدردگان کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور انہیں سیاسی ہمدردیاں تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ایم این اے ایاز شاہ نے سجاول میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تھیلیسیمیا اور دل کے سوراخ میں مبتلا ڈیڑھ سالہ بچی فضا میمن کا سرکاری خرچ پر علاج کروانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :