سندھ ہائی کورٹ نے محمودآباد نمبر 3 میں چار پلاٹوںپر قائم تعمیرات گرانے کا حکم معطل کردیا

منگل 21 مارچ 2017 17:01

سندھ ہائی کورٹ نے محمودآباد نمبر 3 میں چار پلاٹوںپر قائم تعمیرات گرانے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے چائنہ کٹنگ، غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پرمحمودآباد نمبر 3 میں چار پلاٹوںپر قائم تعمیرات گرانے کا حکم معطل کرتے ہوئے لیز، سب لیز دینے والوں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ 6 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانونی تقاضے پورے کرکے لیز حاصل کی ہے ہمیں پلاٹوں سے بے دخل کیا جارہا ہے۔بلڈرز نے محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ کی ہے۔بلڈرز نے ایک سو مربع گز کے پلاٹ پر چار منزلہ عمارتیں قائم کرکے فروخت کیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ہمیں بے دخلی سے روکنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے درخواست پر محمود آبادنمبر3 میں چارپلاٹوں کی تعمیرات گرانے کا حکم معطل کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت کی کہ غیر قانونی لیز دینے والے رجسٹرار کی خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :