احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن کیخلاف 5ارب روپے سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کردی

منگل 21 مارچ 2017 17:00

احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن کیخلاف 5ارب روپے سے زائد کرپشن ریفرنس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف 5ارب روپے سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت 6اپریل تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔منگل کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف 5 ارب سے زائد نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں شریک ملزمان یوسف کابورو ،سارنگ لطیف چانڈیو،انعام اکبر و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت میں شرجیل میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شرجیل انعام میمن کی 5 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہوئی ہے۔ شرجیل میمن عبوری ضمانت کے لئے پہلے سندھ ہائیکورٹ جائیں گے ۔دوران سماعت نیب وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے چکی ہے شرجیل میمن کا کیس 5 اپریل سے پہلے لگایا جائے تاکہ ملزم پر فرد جرم عائد کی جا سکے ۔عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف نیب ریفرنس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :