احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ کیس میں کے ڈی اے کے 3 افسران کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے دیا

منگل 21 مارچ 2017 16:56

احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ کیس میں کے ڈی اے کے 3 افسران کو اشتہاری قرار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء)کراچی کی احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ کیس میں کے ڈی اے کے 3 افسران کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو کراچی کیاحتساب عدالت میں کے ڈی اے کے افسران کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف رپورٹ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد عارف خان ڈی ڈی او شفٹنگ ریگوری سید اصف علی شاہ سپرٹنڈنٹ ریکوری اور ڈی ڈی او ناصر حسین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دئے جانے کا حکم دیا جائے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ریفرنس میں شریک ملزمان شاکر عرف لنگڑا فروز بنگالی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ عدالت نے کے ڈی اے کے تین افسران کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف چائنہ کتنگ کی مد میں قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔