سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری میں سکھ برادری کا کالم شامل کرنے کا حکم دے دیا

منگل 21 مارچ 2017 16:56

سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری میں سکھ برادری کا کالم شامل کرنے کا حکم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری میں سکھ برادری کا کالم شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مردم شماری کے فارم میں سکھ برادری کا کالم شائع نہ کرنے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اختیا کیا کہ پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں۔

(جاری ہے)

مردم شماری فارم میں دیگر مذاہب اور کمیونٹیز کا نام شامل ہے تاہم ان میں سکھ مذہب کا نام شامل نہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ مردم شماری فارم میں سکھوں کے لیے کالم شامل کرنے کا حکم دیاجائے۔عدالت نے احکامات دیئے کہ پاکستان میں سکھ برادری کی آبادی دس لاکھ ہو یا 1 لاکھ ہوفارم میں نام شامل کیا جائے۔عدالت نے محکمہ شماریات کے افسران کو فارم میں نام شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :