77واں یوم پاکستان پرسوں قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

منگل 21 مارچ 2017 16:56

77واں یوم پاکستان پرسوں قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) 77 واں یوم پاکستان پرسوں 23مارچ ( جمعرات ) کو قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے،دن کا آغاز مساجد میں شکرانے کے نوافل سے ہو گا جبکہ تحریک پاکستان کے رہنماں اور تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :