کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میںکارروائیاں 8 غیر ملکی باشندے گرفتار

منگل 21 مارچ 2017 16:56

کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میںکارروائیاں 8 غیر ملکی باشندے گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) پولیس نے کراچی کے علاقے رضویہ میں کارروائی کر کے 8 غیر ملکی باشندوںگرفتار کر لیاہے،دوسری جانب موچکو پولیس نے ایرانی تیل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 4000 لیٹر تیل برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق رضویہ پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کر کے 8 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ادھر موچکو پولیس نے کارروائی کر کے مسافر کوچ سے ایرانی تیل برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق برآمد تیل کی مقدار 4000 لیٹر ہے۔ کارروائی کے دوران بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کر کے کسٹم انٹیلیجنس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :