کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد کی تعداد132ہو گئی

منگل 21 مارچ 2017 16:56

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد کی تعداد132ہو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) کراچی میں ڈینگی وائر س کے مزید13کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد132ہو گئی ہے۔ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق12سی18مارچ کے دوران کراچی میں ڈینگی وائر س کی13مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سی9افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ4مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں3، ضلع وسطی میں2، ضلع جنوبی میں2،ضلع غربی میں2 ،ضلع کورنگی میں1اورضلع ملیر میں3 کیس رپورٹ ہوئے ۔رواں سال کے ابتدائی11ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد140ہوگئی ہے جن میں132مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی وائر س سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود حکومتی اداروں نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔

متعلقہ عنوان :