رنگ روڈ منصوبے پر ابتدائی کام شروع ، جلد ہی سنگ بنیاد رکھیں گے،چوہدری لیاقت علی خان

منگل 21 مارچ 2017 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) رنگ روڈ منصوبے پر ابتدائی کام شروع ہوگیا ہے اور 2ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے کا جلد ہی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ بات رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے صدر چوہدری لیاقت علی خان نے منگل کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈھاب روڈ سے مرید تک 18کلو میٹر اس بائی پاس کی منظوری وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فم کسر کے مقام پر ایم این اے بیگم عفت لیاقت کے مطالبے پر کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ16کروڑ روپے کی رقم ان اراضی مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے جن کی660کنال اراضی حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رنگ روڈ کی تعمیر سے اس سڑک کے دونوں طرف ایک نیا شہر وجود میں آئے گا اور چکوال مندرہ روڈ کے مکمل ہونے پر اس سڑک پر ٹریفک کے دبائو کو بھی قابو کیا جا سکے گا۔ چوہدری لیاقت علی خان نے مزید بتایا کہ اگلے مرحلے میں سوہاوہ روڈ اور بھون روڈ کو بھی اسی طرح کے رنگ روڈ منصوبے سے منسلک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :