ْتین سالوں کے دوران کئی تھرمل پاور پلانٹس کو کوئلے اور گیس پر منتقل کیا گیا، عابد شیر علی

منگل 21 مارچ 2017 16:50

ْتین سالوں کے دوران کئی تھرمل پاور پلانٹس کو کوئلے اور گیس پر منتقل ..
اسلام آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ تین سالوں کے دوران کئی تھرمل پاور پلانٹس کو کوئلے اور گیس پر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران نجی فرموں اور بیرون ممالک کے تعاون سے کوئلہ اور قدرتی گیس پر جو تھرمل پاور پلانٹس تبدیل کئے گئے ان میں جینکو ون‘ جینکو ٹو گدو‘ جینکو تھری مظفر گڑھ ‘ جینکو فور ‘ جینکو فائیو نندی پور شامل ہیں۔

ساہیوال پاور پلانٹ مکمل طور پر کوئلے پر چلے گا۔ نندی پور کا پلانٹ گیس پر منتقل کرنے کے عمل پر کام ہو رہا ہے۔ مقامی کوئلہ ابھی اس معیار کا نہیں کہ اس پر پلانٹ چل سکے۔

متعلقہ عنوان :