1995ء سے کابینہ نے نئے سرکاری گھروں کی تعمیر پر پابندی لگا رکھی ہے، اکرام خان درانی کا ایوان بالا میں جواب

منگل 21 مارچ 2017 16:50

1995ء سے کابینہ نے نئے سرکاری گھروں کی تعمیر پر پابندی لگا رکھی ہے، اکرام ..
اسلام آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ 1995ء سے کابینہ نے نئے سرکاری گھروں کی تعمیر پر پابندی لگا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر برائے مکانات و تعمیرات اکرم خان درانی نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سرکاری گھروں کے حصول کے لئے انتظار میں ہیں۔ 1995ء سے کابینہ نے نئے سرکاری گھر تعمیر کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے جو اب تک برقرار ہے۔