ججز کو مراعات اور پنشن قواعد کے تحت ہی دی جاتی ہیں، زاہد حامدکا ایوان بالا میں جواب

منگل 21 مارچ 2017 16:50

ججز کو مراعات اور پنشن قواعد کے تحت ہی دی جاتی ہیں، زاہد حامدکا ایوان ..
اسلام آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ججز کو مراعات اور پنشن قواعد کے تحت ہی دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر میں تبصرہ نہیں کرتا۔ ججز کو جو مراعات‘ پنشن اور دیگر سہولیات دی جاتی ہیں ان کے حوالے سے قواعد موجود ہیں۔ انہی کے تحت یہ مراعات دی جاتی ہیں۔