گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ترقیاتی بجٹ کے تحت وزارت پٹرولیم و ذیلی محکموں کیلئے 19 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کی رقم مختص کی گئی

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا میں جواب

منگل 21 مارچ 2017 16:50

گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ترقیاتی بجٹ کے تحت وزارت پٹرولیم و ذیلی ..
اسلام آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2015-16ء کے دوران غیر ترقیاتی بجٹ کے تحت وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل و ذیلی محکموں کے لئے 19 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کی رقم مختص کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ مالی سال 2015-16ء کے دوران وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور ملحقہ و ذیلی محکموں کے لئے غیر ترقیاتی بجٹ کے تحت 19 کروڑ 42 لاکھ 14 ہزار کی رقم مختص کی گئی تھی۔ پالیسی ونگ کے غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے اسی سال 70 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار روپے مختص کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :