حج کرپشن کیس میں تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید پیروی کا فیصلہ کیا جائے گا

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا ایوان بالا میں جواب

منگل 21 مارچ 2017 16:49

حج کرپشن کیس میں تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید پیروی کا ..
اسلام آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوان بالا کو بتایا کہ حج کرپشن کیس میں تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید پیروی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حج بدعنوانی کیس 2010ء پر عدالت کا تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہی کیس آگے چلانے اور اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :