پیرمحل ، تیزرفتار بس درخت سے جاٹکرائی ،دومسافر ہلاک ،13شدید زخمی ہوگئے

منگل 21 مارچ 2017 16:49

پیرمحل ، تیزرفتار بس درخت سے جاٹکرائی ،دومسافر ہلاک ،13شدید زخمی ہوگئے
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) تیزرفتار بس درخت سے جاٹکرائی دومسافر ہلاک 13شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ ذاکر آباد پیرمحل کے قریب تیز رفتار بس نمبرP-1658 درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں دوافراد جن میں طالب حسین ولد جیون ، ساجدہ پروین زوجہ محمد اکرم موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ صفیہ بی بی ، امجد ، سید کاظم حسین ، خالد حسین ،طارق ،کاشف ،عارف ، ناصرا ختر ،وقت بی بی ،صغراں بی بی 13کس شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122نے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طبی امدا ددی گئی ۔

متعلقہ عنوان :