دیگر شعبوں کی طرح حکومت کھیلوںکے فروغ میں بھی ناکام دکھائی دیتی ہے ‘عبدالعلیم خان

منگل 21 مارچ 2017 16:47

دیگر شعبوں کی طرح حکومت کھیلوںکے فروغ میں بھی ناکام دکھائی دیتی ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ میں بھی بری طرح ناکام رہی ہے اور محض ایک دو نمائشی گیمز کے علاوہ نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے ،انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف برسر اقتدار آکر یوتھ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس کلب تشکیل دے گی ۔

وہ یہاں پی پی154ٹاؤن شپ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک سپورٹس مین عمران خان نے پاکستان کا عالمی سطح نام روشن کیا اور اب وہ ملک کو کرپشن فری نظام دینے اور صحیح معنوں میں فلاحی ریاست کے قیام کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کیلئے سرکارکے مقابلے میں پرائیویٹ سطح پر زیادہ کام ہو رہا ہے اور نجی کلب نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولتیں مہیا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کی ان کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا ۔پی ٹی آئی لاہور رورل کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر ،پی پی154سے پی ٹی آئی کے رہنما اور ٹورنامنٹ کے منتظم نذیر چوہان اورایم پی اے شعیب صدیقی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو دی جانے والی کھیلوں کی سہولتوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر خالد گجر ، میاں افتخار ، عاصم شوکت ، راشد ریاض ،فرخ جاوید مون اورشیخ عامر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :