سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیاتی کا اجلاس ،وفاق کی جانب سے فنڈز کے عدم اجرا پر اظہار تشویش

منگل 21 مارچ 2017 16:47

سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیاتی کا اجلاس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیاتی کا اجلاس چیئرمین غلام قادر چانڈیو کی صدارت میں منگل کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں سندھ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اجلا س کو بتایا گیا کہ سندھ میں واٹرکورس کی لائننگ اور نہروں کے پشتے پختہ کرنے کا منصوبہ فنڈز نہ ملنے پر تاخیر کا شکار ہے ۔

روہڑی کینال منصوبہ کی تکمیل میں سندھ اور وفاقی حکومت دونوں ناکام رہے ۔غلام قادر چانڈیو نے کہا کہ ملک میں ہر ترقیاتی منصوبے پر کام جبکہ ہر شعبے کو ترقی دی گئی لیکن ایریگیشن کے شعبے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ۔انہوںنے کہا کہ واٹرکورس پختہ کرنے سے دوسو کیوسک پانی کی بچت ہوئی ہے ۔پانی کی بچت سے ساڑھے چھ ہزار ایکڑ غیر آباد زمین کو آباد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :